کیا سید کیا غیر سید




کیا سید کیا غیر سید، نہ آپ شعب ابی طالب میں تھے نہ میں، آپ بھی کل پیدا ہوئے ہیں میں بھی، کربلا میں بھی نہ آپ تھے نہ میں، ہم تو کل کی پیدائیش ہیں، ہجرت حبشہ ہو یا ہجرت مدینہ یہ دونوں بھی ہمارے پیدا ہونے سے کم و بیش چودہ سو سال پہلے ہو چکیں نہ آپ نے یہ ہجرتیں کی نہ میں نے، نہ میرے والد دادا نانا نے نہ آپ نے نہ آپکے والد دادا نانا نے، نہ آپکی لگ بھگ بیس گزشتہ نسلوں نے حسن و حسین رضی اللہ یا علی المرتضی رضی اللہ کو دیکھا نہ میں اور آپ انسے یا انکی دس نسلوں سے ملے، آپ اور میں یہ بھی جانتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ تکالیف بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تب موجود خاندان اور قبیلے والوں نے دیں , نہ تب میں موجود تھا نہ آپ، جنگ صفین ہو یا جنگ جمل نہ ان میں آپ تھے نہ میں تھا، ہم تو کل پیدا ہوئے ہیں، بھائی جی ہم کیوں ایسی باتیں کریں جنمیں مزکورہ حقائق میں نہ آپ فریق ہیں نہ میں نہ ہمارے والدین نہ انکے والدین نہ انکے نانا دادا نہ انکے نانا داداؤں کے نانا دادا۔ نبوت اللہ کے آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنے ہر معنی، مفہوم اور تشریح میں ختم ہو چکی، رہی بات میری اور آپکی تو مجھ میں اور آپ میں سے اللہ کی نظر میں مقرب وہ ہے جو ہم میں زیادئ متقی ہے۔ رہی بات پچھلوں کی تو بقول قرآن ایک قوم تھی گزر گئی، بقول قرآن وہ اپنا حساب دیں گے میں اپنا، بقول قرآن ایک نفس دوسرے نفس کا بوجھ بھی نہیں اٹھائے گا۔ یہ تو ہیں حقائق ، میں اور آپ اس حقیقت سے بھی بخوبی آگاہ ہیں کہ اللہ قرآن اور زندگی سے نواز کر ہم سے اس دنیا میں کونسے کام کروانا چاہتا ہے، یہ بھی کہ انسانوں سے متعلق اسے ہم سے کیسا رویہ اور زندگی کی کیسی روش مطلوب ہے۔ ہم ایک حقیقت یہ بھی جانتے ہیں کہ نیتن یاہو ہو یا ٹرمپ، مودی ہو یا سلوبو ڈان میلازو وچ، یہ سب مجھے اور آپکو آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا آدمی ہی سمجھتے ہیں بغیر سید ارائیں اور راجپوت کی تفریق کے۔ دیکھیے کیسے بلاتفریق کاٹ رہے ہیں ہمیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کنبہ مان کر فلسطین سمیت ہر اس جگہ جہاں موقع پاتے ہیں۔۔۔ محمد رضوان خالد چوھدری

Comments

Popular posts from this blog

Cristiano Ronaldo Opens Up in Candid Interview with Piers Morgan

Underwater Fiber Optic Cable Cut Disrupts Internet Distribution in Pakistan

The Austrian swimming trials for the Paris 2024